مسرت جمشید چیمہ

جعلی حکمران کھربوں کے وسائل کو اپنی صوابدید پر رکھ کر شہنشاہوں کی طرح خرچ کرنا چاہتے ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سے باہر جعلی اجلاس منعقد کر کے جعلی بجٹ منظور کرایا ہے ، شہباز شریف کے ہونہار سپوت اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے صوبے کے کھربوں روپے کے وسائل کو اپنی صوابدید پر رکھ کر شہنشاہوں کی طرح خرچ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی ”وارداتوں ”کوناکام بنائیں گے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جعلی حکومت بھانپ چکی تھی کہ وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی موجودگی میں بجٹ کی آڑ میں عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی اس لئے میں حکومت میں ہونے کے باوجود میں نہ مانوں کی رٹ لگائی گئی۔بجٹ میں اپوزیشن کی رائے کو شامل نہیں کیاگیا ، کٹوتی کی تحاریک پیش نہیں ہوئیں بلکہ حکومت نے جبر اور دھونس سے بجٹ پیش کیا اور منظور کرایا ہے جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے بجٹ میں اربوں روپے کے فنڈز بلاک ایلوکیشن میں رکھے گئے ہیں جس کا مقصد انہیں اپنی صوابدید کے تحت استعمال کر کے کرپشن کرنا ہے لیکن ہم صوبے کی عوام کے وسائل پر پہرہ دیں گے اور ان کے ہر جعلی اقدام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں