عمران اسماعیل

کراچی کے شہری شدید لوڈشیڈنگ میں مبتلا ہیں، عمران اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ کراچی کے شہری شدید لوڈشیڈنگ میں مبتلا ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے شہری ایک طرف شدید لوڈشیڈنگ میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی یونٹ 11.34 روپے وصول کیے جائیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی مثال ہے کہ غریب صرف ان کا لگان بھرنے میں مصروف ہے پر بجلی پھر بھی نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں