راجہ بشارت

پنجاب اسمبلی میں 16 اپریل کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے’راجہ بشارت

لاہور(گلف آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں 16 اپریل کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 1100 سے زائد پولیس اہلکار داخل کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 350 سے زائد پولیس اہلکار سادہ لباس میں ہیں اور سادہ لباس اہلکاروں نے اسمبلی کے اندر کوئی کام دکھا دیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے، بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک ہی ووٹنگ ہوگی، یہی ہمیں سمجھ آ رہی ہے، ہمارے 31 ارکان زبردستی الیکشن سے باہر رکھے جا رہے ہیں۔راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہر رکن اسمبلی کو فری اور فیئر ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں