وزیراعظم شہباز شریف

آبادی کی بڑھتی رفتار پر قابو پانا دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبادی کی بڑھتی رفتار پر قابو پانا دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، وسائل اور حقوق کی فراہمی اور آبادی کے اضافے میں ایک توازن پیدا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آبادی پر قابو پانا کرہ ارض کے مسائل میں کمی کے ساتھ خواتین کی صحت، تعلیم اور زندگی کے حوالے سے بھی نہایت اہم موضوع ہے،ترقی پذیر ممالک میں کم عمری کی شادیاں، وسائل کی کمی،امراض اور مائوں کی اموات بڑے چیلنج ہیں، آبادی پر کنٹرول کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زچہ و بچہ کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی، پیدائش میں مناسب وقفہ، خوراک اور غذائیت کی کمی کے خاتمے جیسے مسائل اہم ترجیح ہے ،موجودہ حکومت آبادی پر کنٹرول اور قومی ترقی کی شرح میں اضافے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے،ان دونوں اہداف کے حصول کے بغیر مجموعی قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں