وزیراعظم شہباز شریف

عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہےـ

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانیے کا رنگ دینے کیلئے جھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہےـوزیراعظم نے کہا کہ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں