تحریک انصاف

علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچے گا، علی امین نے تمام زندگی لاہور میں گزاری ۔ انہوںنے کہاکہ علی امین نے گورنمنٹ کالج لاہور اور این سی اے سے پڑھاء کی۔

سابق وزیر نے کہاکہ اب پنجاب میں ان پر داخلے کی پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پنجاب میں امن و امان کیلئے اصل خطرہ رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے لوگ ہیں جو انتظامی مداخلت سے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ان دونوں کی نقل وحمل محدود کی جائے انتخابات میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں