پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں