اسد عمر

امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے اور یہ سیاسی غیر یقینی صورتحال معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام اس صورتحال سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے، ناقص فیصلوں پر پاکستان کو اب مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں