پی ٹی آئی

ملک تیز ی سے عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ، پی ٹی آئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ ملک تیز ی سے عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ، ملکی مسائل کو گرداب سے نکالنے کا واحد حل صاف وشفاف الیکشن ہے ، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ،

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز اعجاز چوہدری اور فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اعجاز چوہدری نے کہا کہ خدائے تعالیٰ کے بعد اس ملک میں سب سے طاقتور عوام کی طاقت ہے ، جنہوں نے حالیہ الیکشن میں عمران خان کے حق میں ووٹ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات کو 90دن کے اندر اندر دیکھ رہا ہوں ۔ لیکن اس کافیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ملک کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہے تمام پارٹیوں کو مل بیٹھ کر اس پر فیصلہ کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں