چینی وزیر خا رجہ

یوکرین بحران کے منفی اثرات پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے درخواست پر ہنگری کے وزیر خارجہ  پیٹر سیجارٹو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سیجارٹو نے یورپ اور ہنگری کی موجودہ صورتحال بالخصوص یوکرین بحران کے باعث معاشی اور مالیاتی چیلنجوں  کاذکر کیا  جن کا ہنگری کو سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری مختلف شعبوں میں ہنگری چین تعاون کی کامیابیوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری تعاون کی ہموار پیش رفت پر مطمئن ہے اور  چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگری چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہنگری۔چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کاروباری اداروں کا ہنگری میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور انہیں مزید سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران کے نہ صرف یورپ پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ اس کے منفی اثرات پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔ ابھی حال ہی میں منعقدہ  جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں تمام فریقوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور چین نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ  دوستی اور اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین سے متعلقہ امور پر ہنگری کی جانب سے انصاف کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہےاور فریقین کے تعلقات کی تعمیر میں ہنگری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں