انٹری ٹیسٹ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں انٹری ٹیسٹ کا آغازہوگیا

لاہور(گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام انجینئرنگ جامعات میں انجینئرنگ کالجز داخلہ ٹیسٹ)ای کیٹ(کا آغاز پیر کے روز سے ہوگیا ہے۔ترجمان کے مطابق کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ یو ای ٹی سمیت سات یونیورسٹیز میں بیک وقت لیا جارہا ہے۔ ٹیسٹ 22 جولائی تک چار سیشنز میں جاری رہے گا ۔ ہر سیشن 100 منٹ کا ہو گا۔

داخلہ ٹیسٹ کیلئے 26 ہزار 338 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ 14 ہزار 188 امیدواروں کا ٹیسٹ یو ای ٹی جبکہ 12 ہزار 150 امیدوار وں کا ٹیسٹ دیگر جامعات میں لیا جائے گا۔جو امیدوار تاحال انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن نہیں کراسکے وہ 21 جولائی دن 2 بجے تک uetentrytest@gmail.com پر ای میل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں