وزیراعظم

وزیراعظم کی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی اچھی حکمت عملی ، بہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو سراہتا ہوں۔

بدھ کو ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اچھی حکمت عملی اور بہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو خاص طور پر سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کے ذریعے قوم اور کرکٹ شائقین کو خوش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں