وین تھین

چین ، وین تھین تجرباتی ماڈیول اور تھین حہ کور ماڈیول اسمبلی کی کامیاب ڈاکنگ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، چین کے وین تھین تجرباتی ماڈیول نے مدار میں داخل ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ سٹیٹس سیٹنگ مکمل کر لی ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق پیر کے روز 3 بجکر 13 پر، یہ کامیابی سے تھین حہ کور ماڈیول کی فارورڈ پورٹ سے منسلک ہو گیا اور ڈاکنگ کا عمل تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہا۔
یہ پہلی بار ہے کہ چین کے دو 20 ٹن وزنی خلائی جہازوں نے مدار میں ملاپ اور ڈاکنگ انجام دی ہے، اور یہ خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کے قیام کے دوران پہلا خلائی ملاپ اور ڈاکنگ بھی ہے۔ مشن پلان کے مطابق، شینزو 14 کے چینی خلاباز وین تھین تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوں گے۔

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، شینزو 14 کے خلابازوں کے عملے نے 25 جولائی 2022 کو 10:03 پر کامیابی کے ساتھ وین تھین تجرباتی ماڈیول کا دروازہ کھولا، اور وین تھین تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوئے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب چینی خلاباز مدار میں سائنسی تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوئے ہیں۔

بعد میں منصوبے کے مطابق، مشترکہ پوز فیوژن کنٹرول، چھوٹے روبوٹک بازو کارینگنا اور بڑے و چھوٹے بازووں کے مشترکہ ٹیسٹ سمیت دیگر کام مدار میں کئے جائیں گا۔ خلا باز ایئر لاک ماڈیول اور چھوٹے روبوٹک بازو کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں