مریم نواز

تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ براہ کرم 3 رکنی بینچ کا بھی شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کیلئے قانون اور انصاف سے ہٹ کرفیصلہ دیا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو جوڈیشل کْوقرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کا قتل نامنظور ،حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے ،لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ روز شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم کرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں