وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں،شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی ،شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا ،سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،استدعا ہے عدالت شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے اورملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں