لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ

ہائیکورٹ کے حکم پر چھ بھٹہ مزدوروں کورہا کر دیا گیا

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چھ بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رفیق نے شہناز بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت کے حکم پر سرگودھا تھانہ صدر پولیس نے چھ بھٹہ مزدوروں کو ٹھیکیدار سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مزدوروں سے جبری مشقت کروائی جا رہی تھی اور ٹھیکیدار نے انہیںیرغمال بنا کر رکھا ہے ۔عدالت نے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں