فواد چوہدری

سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے،فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ حکومت میں نظر آتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں