فرخ حبیب

صرف جولائی کے ماہ میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ صرف جولائی کے ماہ میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ نالائق اعظم شہباز شریف کوبیرونی سازش کے تحت جب سے اقتدار میں لایا گیا تب سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف جولائی کے ماہ میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے،غریب سمیت سفید پوش کی قوت خرید ختم ہوگئی دو وقت کی روٹی کھائییا بجلی کا بل ادا کرے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ عوام کا جینامشکل کردیا اس امپورٹڈ حکومت نے

اپنا تبصرہ بھیجیں