پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم بیس بال فائیو ایشیاء کپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیم بیس بال فائیو ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی جو 17 سے 19 اگست تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔بیس بال فائیو ایشیاء کپ ایونٹ میں 9 ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان، چائنیز تائپے اور سنگاپور گروپ سی میں مدِ مقابل ہوں گے۔

ملائیشیا، ساؤتھ کوریا، تھائی لینڈ، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شامل ہیں اس حوالے سے صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ بیس بال فائیو نیا اور شارٹ فارمیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارمیٹ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کی مکسڈ ٹیم حصہ لیں گی۔سید فخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کیمپ 2 اگست سے گوجرنوالہ میں لگے گا۔اْن کا کہنا ہے کہ بیس بال فائیو کی ورلڈ چیمپئن شپ رواں برس ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں