شہباز گل

یہ سازش تو ناکام ہوگئی، اب کچھ نیا شوشہ گھڑیں، شہباز گل کا رد عمل

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سازش تو ناکام ہوگئی، اب کچھ نیا شوشہ گھڑیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ’لیں جی یہ والا بِلا بھی تھیلاے سے باہر آگیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، یہ سازش تو ناکام ہوگئی، اب کچھ نیا شوشہ کھڑیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب آپ اندازہ کریں اگر کوئی غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کمیشن بن گیا تو (ن) لیگ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان ٹولے کا کیا بنے گا، جب انہیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروانا پڑیں گی، بھتے کی پرچیاں اور اورنگزیب بٹ جیسے لوگوں سے رشوت لے کر عہدے بیچنے کی رسیدیں تو نہیں چلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں