عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوگئے،حلیم عادل شیخ

کراچی(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اصل فیصلے عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنے ہیں، پی ڈی ایم کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مضحکہ خیز فیصلے سے پوری قوم واقف ہے۔ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز برساتی مینڈنک بھی عمران خان پر تنقید کرنے نکلے تھے۔ اصل فیصلے عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنے ہیں۔ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں