امیرجماعت اسلامی کراچی

کے الیکٹرک نے نظام کو ٹھیک نہیں کیا، قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، امیرجماعت اسلامی کراچی

کراچی(گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے مل کر بلدیاتی اختیارات کم کروائے اور ایم کیو ایم آج بھی وفاقی حکومت کے ساتھ خریدوفروخت میں ملوث ہے، کے الیکٹرک نے نظام کو ٹھیک نہیں کیا، قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مختلف کمپنیاں ونڈاورسولرانرجی پر کام کرنا چاہتی ہیں۔ پرائیویٹ مافیا معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے نظام ٹھیک کیا نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں کے الیکٹرک کی سہولت کار ہیں۔ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ تمام جماعتوں کا کردار فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آجائیگا، نیپرا کو یہ علم تک نہیں کہ کراچی کی بجلی ڈیمانڈ کتنی ہے، شہر میں بجلی کے میٹر تیز چل رہے لیکن کوئی نہیں پوچھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں صورتحال سب کے سامنے ہے اور کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق جواب کون دے گا ؟ کراچی کے عوام آج بھی سہولیات سے محروم ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ انصاف یہ ہے جو علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں وہاں بھی بجلی نہیں ہے۔ بجلی کے بلوں میں کوئی فرق نہیں آرہا لیکن لوڈشیڈنگ ہے کہ تھم نہیں رہی۔ ساحلی پٹی پر بجلی کی کمی نہیں ہے

۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیے مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر ہم سے مینڈیٹ چھینا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم آج پھر اتحادی ہوکر اپنی قیمت لگوارہی ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو لگایا گیا ، اس وقت شہر کی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہوکر جلد از جلد نئے بیلٹ پیپر کی چھاپ کر الیکشن کروانا چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیز کی خاموشی یہ بتارہی ہے کہ سب ملوث ہیں، الیکشن کے بعد سب غائب ہوجاتے ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب کی سندھ کے ساتھ کا سلوک دیکھ کر آپ کو10سیٹیں ملیں گی، بلاول صاحب آپ کو اس الیکشن میں سرپرائزملے گا۔ نعمت اللہ خان کے دور کا کام لوگوں کو آج بھی یاد ہے، لوگوں کو بے وقوف بنا کر ووٹ اور الیکشن پر قبضہ نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں