قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ

قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روزبارش کے باعث متاثر، شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ

لاہور(گلف آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر ہو گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے قومی سکواڈ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں ٹریننگ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سیشن کی وڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں