صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ جیولن تھرو مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا،جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم مبارکباد کے مستحق ہیں،قوم کو آپ پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں