شاہ محمود قریشی

پاکستان کو تباہ کرنے والوں کا سیاسی اور قانونی مقابلہ کرینگے، شاہ محمودقریشی

ملتان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کا سیاسی اور قانونی مقابلہ کرینگے، مہنگائی عروج پرہے، تاجرسراپا احتجاج ہیں، تاجروں سے مشاورت کیے بغیر ٹیکس لگایا گیا جواب واپس لے لیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ممتازآباد کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13اگست کو حقیقی آزادی کیلئے راولپنڈی میں جلسہ کررہے ہیں، پریڈ گرانڈ میں جگہ نہ ملی تو متبادل جگہ پرجلسہ کرینگے، عمران خان جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو سب کو کردار ادا کرنا ہوتا ہے ،شاہ محمود نے کہا کہ آصف زرداری نے 3دن مسلسل ڈھونڈ کر مجھے وزارت خارجہ دی تھی، قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو بچیوں، بیٹیوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ استعفوں کی منظوری میں امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو عمران خان خود 9 حلقوں پر الیکشن لڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود 9 حلقوں میں فسطائیت کامقابلہ کریں گے، پاکستان کو تباہ کرنے والوں کا سیاسی اور قانونی مقابلہ کرینگے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم نے اپنا مقف پیش کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر ہے، تمام ممبران نے ایک ساتھ استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا، چند استعفوں کی منظوری انکی سیاسی چال ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے درست کہا ہر دور کا ایک یزید ہوتا ہے، عمران خان وقت کے یزیدوں کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں