سردار تنویر الیاس خان

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کیلئے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں