صادق سنجرانی

صادق سنجرانی سے ٹوکیو کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹوکیو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈوسے نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونی والی او آئی سیـسی ایف ایم کانفرنس میں ٹوکیو کے وزیر خارجہ کی شمولیت کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار، اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی پر باہمی تعاون کی تعریف کی ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول او آئی سی، اے یو، یو این اور ایکو واس(ECOWAS )میں ٹوگو کا تعاون قابل ستائش ہے۔ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور دفاعی تبادلوں کو فروغ دینے اوردو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوکیو کے وزیر خارجہ کو مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ صحت، انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ٹوکیو کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ٹوگو کے وزیرخارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

رابرٹ ڈوسے نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالا اور قانون سای کے کام کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ٹوگو کی پارلیمان کے سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی استعداد کار کو بڑھانے سے بہتر قانون سازی اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ بہتر رابطہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللّہ بازئی، ذیشان خانزادہ, فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں