مسرت چیمہ

عمران خان نے مفادات کی سیاست کرنا ہو تی تو مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو کبھی نہ للکارتے ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے مفادات کی سیاست کرنا ہو تی تو مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو للکارنے کی بجائے ان کی صفوں میں شامل ہوتے ،ہر پاکستانی کو کرپشن کیخلاف جنگ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ،خدارا عوام اپنی آنے والی نسلوں کا سوچیں جنہیں حکمرانوں نے دنیا میں آنے سے پہلے ہی مقروض بنا دیا ہے ، 13اگست کا جلسہ لاہور کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام اور پسے ہوئے طبقات لوٹ مار ایسوسی ایشن کے ایجنڈے میں سرے سے ہی شامل نہیں ، عمران خان کی جدوجہد ہے کا مقصد حقیقی معنوں میں عوام کے ووٹ کی اہمیت کو تسلیم کرانا ہے ،عوام کو اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا وگرنہ ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جانب سے 13اگست کو لاہور میں جلسے کے اعلان سے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور انہیں واضح نظر آرہا ہے کہ 17جولائی کو ان کی جو سیاست دفن ہوئی تھی اس پر مزید مٹی پڑ جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں