لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ سے متعلق قانون سازی کی درخواست مسترد

لاہور( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ سے متعلق قانون سازی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے فرید عدیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فارن فنڈنگ کی قانون سازی نہ ہونے سے ملک سیاسی ہیجان میں ہے۔قانون سازی میں بیرون ملک سے آنے والی رقم کے استعمال کا پتہ لگایا جائے اور بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کا تعین کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی مفاد کے خلاف فارن فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں