شازیہ مری

وفاق عمران خان کے دور حکومت کی فارن فنڈنگ منظرعام پر لائے، شازیہ مری کا مطالبہ

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے، عمران خان کے دور حکومت کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات بہت ضروری ہے۔ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کی فنڈنگ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیسے کی طاقت پر عمران خان کی زبان لمبی ہوگئی ہے، شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا بیانیہ ہے، عمران خان کے شر اور فتنے سے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے، عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں