اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں پینٹنگ/ پوسٹر مقابلہ 24اگست کو ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جشن آزادی تقریبات کے تسلسل میںملک بھر کے طلباءو طالبات کے مابین مختلف مقابلہ جات جاری ہیں جس میں پینٹنگ/ پوسٹر اورمضمون نویسی کے مقابلے بھی شامل ہیں۔ پوسٹر مقابلہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ٹیکنالوجی بلڈنگ میں 24اگست کو صبح 9:30بجے شروع ہوگا جو 12:30پر ختم ہوگا۔ “میرا پاکستان)مستقبل میں ایسا ہوگا( “پوسٹر/پینٹنگ مقابلے کا تھیم ہوگا۔شرکت کرنے والے طلبہ کو مواد یونیورسٹی فراہم کرے گی جس میں واٹر کلر/رنگ پنسل، ربڑ، برش اور پنسل شامل ہیں۔حصہ لینے والے طلبہ کو وقت کی پابندی کرنی “آزادی کے 75سال:کامیابیاں اور ناکامیاں”کے موضوع پر یونیورسٹیز ، کالجز اور سکول کے طلباءو طالبات کے مابین مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

اس مقابلے میں شرکت کے لئے مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ 26۔اگست مقرر کی گئی ہے۔ مضمون نگار کو الگ کاغذ پر حلف نامہ تحریر کرنا ہوگاجو مقابلے میں شرکت کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز رانا طارق جاوید کے مطابق مضمون طبع زاد ہونا چاہئیے جوہر لحاظ سے سرقے سے پاک ہو، اقتباسات اور دوسروں کی آراءمن و عن نقل کی جائیںاور ان کا حوالہ دیا جائے۔مضمون 1500سے 2000الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئیے۔مصنفین کا فیصلہ ختمی ہوگا۔اِن دونوں مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو تقسیم انعامات کی گرینڈ تقریب میںسرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو بالترتیب 7ہزار ، 5ہزار اور 3ہزار روپے کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ان مقابلوں کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کے لئے فصیل الطاف ، سٹوڈنٹ کونسلرسے ان کے فون نمبرز 051-9057812/0331-5065855پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں