علی زیدی

عمران خان کے بعد علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟

قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کے بیان سے فوج کو اکسانے کا ایسا تاثر گیا، شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں