سریے

سریے کی فی ٹن قیمت میں کمی،2 لاکھ33 ہزار روپے تک مقرر

لاہور(گلف آن لائن)امریکی ڈالرسستاہونے کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ،بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ۔اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں6 ہزار سے7ہزارروپے کمی کردی ہے۔

سریے کی فی ٹن قیمت2 لاکھ29 ہزار سے لے کر 2 لاکھ33 ہزار روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔ڈالرمہنگا اور عالمی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2 سال سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2لاکھ40ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں