چائنا ریلوے ایکسپریس

چائنا ریلوے ایکسپریس کا لاجسٹکس نیٹ ورک، یورپ کے تمام علاقوں کا احاطہ کرتا ہے

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا ریلوے ایکسپریس کی ترقیاتی رپورٹ برائے سال ۲۰۲۱ جاری کی گئی جس کے مطابق ۲۰۲۱ کے آخر تک چائنا ریلوے ایکسپریس کی کل انچاس ہزار ٹرینز چلیں، چوالیس لاکھ بتیس ہزار سٹینڈرڈ باکسز کی نقل و حمل ہوئی جو یورپ کے تیئیس ممالک کے ایک سو اسی شہروں تک پہنچائے گئے ۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ نیٹ ورک یوریشین براعظم کا احاطہ کرتا ہے اور ایک بین الاقوامی پبلک لاجسٹکس پراڈکٹ بن چکا ہے جسے آس پاس کےممالک بڑی حد تک تسلیم کرتے ہیں۔
رواں سال چائنا ریلوے ایکسپریس کے لیے نقل و حمل کی کل 82 لائنیں بچھائی جا چکی ہیں جو یورپ کے چوبیس ممالک کے 196 شہروں تک پہنچ سکتی ہیں۔

اس نیٹ ورک سے نہ صرف سمندر سے دور علاقوں کے کھلے پن اور ترقی کو بھی نئی راہداری مل رہی ہے بلکہ صنعتی و سپلائی چین کے تحفظ کے لیے بھی ایک محفوظ راہداری مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں