شاہ رخ

شاہ رخ کی رنویر بارے کپڑے نہ پہننے پر گرفتاری کی پیشگوئی سچ ہونے کے قریب

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے 6سال قبل رنویر سنگھ کے بارے میں ایک پیش گوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ہونے کے قریب ہے؟۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ جو عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ان دنوں کافی مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر چیمبور پولیس نے رنویر سنگھ کو 22اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کے مشہور شو کافی ود کرن کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے پیش گوئی کی تھی کہ رنویر سنگھ کو کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

شو کے میزبان کرن جوہر نے شو کے ایک حصے میں شاہ رخ خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کس وجہ سے کبھی گرفتار ہوسکتے ہیں؟،جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ رنویر سنگھ کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار ہوسکتے ہیں۔اگرچہ شاہ رخ خان نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش گوئی بہت پہلے کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں