یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں بڑے اسٹورزکھولنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے14 سپر مارکیٹس کھولنے کی تجویز دی ہے ،

جس میں 57 منی مارکیٹس اور 282 کنوینینس اسٹورز کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بڑے ا سٹورز کراچی، میر پور، اسکردو، بھکر اور راجن پورمیں کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں