عمران خان

عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف پر ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت ہر طرح سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو عوامی فلاح کے منصوبوں خصوصاً صحت کارڈ اور احساس پروگرام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے صوبائی وسائل سے بہترین ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں