رانا ثنا اللہ

عمران خان کے قومی اداروں کے خلاف غیر اخلاقی بیانات ملک کے لئے خطرناک اور ناقابل قبول ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے اور وہ قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کیلئے ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تاہم تین مقدمات اہم ہیں جن میں انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف شرمناک کارروائیاں کیں اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اس شخص کا معاملہ دیکھنا ہو گا جو قومی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں