وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث امدادی سرگرمیاں بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث امدادی سرگرمیاں بڑھانے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا اور بارشوں کا پے در پے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں اضافہ کررہا ہے، متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

شہباز شریف نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں اور مخیر اداروں سے متاثرین کی مدد میں ہاتھ بٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں