خلیل الرحمن قمر

ماہرہ خان کو معاف کردیا، مجھے اس کی معافی کی ضرورت نہیں، خلیل الرحمن قمر

کراچی (گلف آن لائن)ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ میں نے ماہرہ خان کو ان کی غلیظ ٹوئٹ پر معاف کردیا مگر اس کیلئے پیچھے نہیں مڑ سکتا نہ ہی اسے اپنے ڈراموں یا فلموں میں کاسٹ کرسکتا ہوں۔خلیل الرحمن قمر اداکارہ سارا لورین کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض خواتین فیمنزم کے نام پر بے حیائی پھیلا رہی ہیں اور بے حیائی کو لبرل ازم نہیں کہا جا سکتا۔ڈراما ساز نے کہا کہ انہوں نے کبھی خواتین کو دو ٹکے کی عورت نہیں کہا، انہوں نے میرے پاس تم ہو ڈرامے میں دو ٹکے کی لڑکی کا ڈائیلاگ صرف ایک ہی عورت یعنی ڈرامے کے کردار والی لڑکی کیلئے لکھا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے کیلئے خواتین محترم ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں ، میں خواتین سے متعلق دو ٹکے کی عورت لکھ ہی نہیں سکتا۔

خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ خواتین پر بہت ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ ایک مرد گناہ کرتا ہے تو صرف ایک گھر تباہ ہوتا ہے لیکن عورت گناہ کرتی ہے تو پوری نسل تباہ ہوتی ہے۔خلیل الرحمن نے قمر نے ماہرہ خان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو معاف کردیا مگر وہ ان کے لیے پیچھے نہیں جا سکتے اور انہیں اپنے کسی بھی منصوبے میں کاسٹ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت کے بعد ہی اداکارہ کو ان کے کسی منصوبے میں کام دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کون ہوتی ہیں، انہیں معاف کرنے والی؟ انہوں نے ان کے ساتھ کیا غلط کیا ہے کہ انہیں اداکارہ کی معافی کی ضرورت پڑے؟ اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں ماہرہ خان کی جانب سے معاف کیے جانے کی ضرورت ہی نہیں۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ مہوش حیات اچھی اداکارہ ہیں مگر اب وہ ان کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ مہوش حیات کے ساتھ آخری فلم لندن نہیں جائوں گا کر چکا، اب ان کیلئے مزید نہیں لکھ سکتا، دوسری اداکاراوں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں