آن لائن

سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا

لاہور(گلف آن لائن)سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا، سسٹم کے تحت پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی۔ طلبا ء کی سہولت کیلئے سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔سسٹم سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے لانچ کیا۔سسٹم کے تحت پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے۔ویب پورٹل سے طلبا ء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

سسٹم کے باعث اب داخلوں کی درخواست دینے کیلئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ۔داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے ۔طلبا ء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔طلبا مزید تفصیلات یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں