سیلاب زدہ علاقوں

سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کل سے شروع ہوگا

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے کل پیر12 ستمبر سے شروع کرے گی ۔ وزارتی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین و صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کے مطابق سروے 27 ستمبر کو مکمل ہونے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

سروے کے لئے پنجاب حکومت کی ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ہے۔ سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیںرود کوہیوں کے راستے میں ڈیم بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں