لاہورہائی کورٹ

پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار احمد بھنگو نے آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 139 کا 11 ستمبر کو ہونے والا ضمنی انتخاب بلاجواز ملتوی کیا۔

ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو انکے حق سے محروم کیا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کیلئے سیلاب کو جواز بنایا گیا جبکہ اس علاقے میں کوئی سیلاب نہیں،پی پی 139 کے ضمنی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،ضمنی انتخاب سے 3 روز قبل انتخاب کو ملتوی کرنا حیران کن ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں