شیخ رشید

بندگلی میں جاناہے یا الیکشن کراناہے فیصلہ جلد ہو جائیگا’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بندگلی میں جاناہے یا الیکشن کراناہے فیصلہ جلد ہو جائے گا، مزید 2کروڑ لوگ خط غربت کی لکیرسے نیچے جاچکے ہیں،پیٹرول پر2ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہاہے،پہلے خزانے پرڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پرڈاکہ ماررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔فرانس سے بغلگیر ہونااوراسرائیل میں وفدبھیجناسوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد27کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیاہے۔72میں سے22وزرا بے محکمہ ہیں،اس پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔انہوںنے کہاکہ غریب کوآٹانہیں مل رہا،یہ امریکہ کے سیون سٹارہوٹلوں میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔مصنوعی اقتدارکوبچانے کے لئے اپنی عوام پرڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے ، دنیاصرف باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے ری۔انہوںنے کہاکہ بندگلی میں جاناہے یا الیکشن کراناہے فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں