شاہ محمود قریشی

شاہ محمود نے وزیراعظم کے خطاب کو عمران خان کی تقریر کا کاپی پیسٹ قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے خارجہ پالیسی نکات کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا پرشہباز شریف نے وہی کہا جو عمران خان کہتے رہے ہیں، لگتا یہی ہے شہبازشریف نے عمران خان کی کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اچھاکیا سیلابی تباہ کاریوں کیساتھ ترقی یافتہ ملکوں کوان کی ذمہ داریاں بتائیں لیکن شہبازشریف اور ان کیبھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیااقدامات کیے گئے؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنیکی جگہیں بنائی ہوتیں تو یہ تباہی نہ ہوتی، عمران خان نے عملی اقدامات کیے تھے اور سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نے سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں