شہباز شریف

وزیراعظم کی شہزادہ محمد بن سلمان کو عربی میں مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر عربی زبان میں مبارک باد دی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر وزیراعظم نے عربی زبان میں شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی اور سعودی عرب کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں