آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،بیگم صفدر اعوان میڈیا کے سامنے معصوم اور عوام کی خیر خواہ بنتی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حقیقت میں بیگم صفدر اعوان جھوٹی سیاستدان ہیں۔ نواز شریف نے کئی بار ملک اور ملکی اداروں کو اپنی سیاست پر قربان کیا۔ نواز شریف کی ڈان لیکس، انڈیا سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔بیگم صفدر اعوان عوام دشمنی میں اس قدر آگے ہیں کہ صحت کارڈ کو بند کرانا چاہتی ہے۔ نواز شریف نے اپنی سیاست اور پیسے پر پاکستان اور اداروں کو قربان کیا۔

انہوںنے کہاکہ نا اہل لیگ اپنی سیاست اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کو بھی دائو پر لگا سکتی ہے۔ نواز شریف نے پوری دنیا کے سامنے اداروں کو برا بھلا کہا اور انکے وقار کو ٹھیس پہنچائی،مفرور نواز شریف کی مفروری ایک ڈیل کا نتیجہ تھی جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ گیارہ گیدڑوں نے ہمیشہ ملک سے کھلواڑ کیا ہے۔ پاکستان کو اگر بچانا ہے تو ان لٹیروں اور چوروں کو اقتدار سے بھگانا پڑے گا۔ ملکی سلامتی اسی میں ہے کہ منافقوں کی سردار بیگم صفدر اعوان کو اسکی منافقت کی قرار واقعی سزا ملے۔ میڈیا کے سامنے قوم کے خیر خواہ اصل میں ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں