عائشہ عمر

مشکلات اور ناکامیاں انسان کو کامیابی کی جانب لیکر جاتی ہیں، عائشہ عمر

لاہور(نمائندہ خصوصی )معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مشکلات اور ناکامیاں ہی انسان کو کامیابی کی جانب لیکر جاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ کبھی اپنی ناکامی سے مایوس نہ ہوں کیونکہ کئی دوسرے در آپ کے لئے کھل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ناکامی ہی انسان کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کبھی کسی ناکامی یا موقع نہ ملنے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ بعض اوقات موقع نہ ملنے سے ہی انسان کے لیے دوسرے راستے کھلتے ہیں مزید کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں مایوسی کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھوںانسان سے غلطیاں تو ہوتی ہیں لیکن اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے آج میں جس مقام پر ہوںاس میں میرے چاہنے والوں کا بہت اہم کردا ر ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ان کے دل جیت سکوں میرا سب سے بڑا ایوارڈ میرے پرستار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں