شہباز گل

ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا، ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے،شہباز گل کا سائفر گمشدگی کی خبر پر طنزیہ ردعمل

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دست راست شہباز گل نے سائفر گم ہونے کی خبر پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا، ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا، ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی سائفر ہے جو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو بھیجا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسپیکر نے یہ سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تھا، حکومت کو اپنا کھویا ہوا سائفر چیف جسٹس سے ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں