وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

کسان اتحاد یونین کا احتجاجی دھرنا بلا جواز ہے ،حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیابان چوک میں کسان اتحاد یونین کا احتجاجی دھرنا بلا جواز ہے ،حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا،ریڈ زون ریڈ لائن ہے، کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ آج کسان اتحاد سے ملاقات میں انکو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، زرعی ٹیوب ویل بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کیبنیٹ کی قائم کمیٹی کام کر رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی ،اور تمام تجاویز پر غور کرے گی ،حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا۔ نویفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے۔ انھوںنے کہا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے۔ کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔ سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں